لاہور(خبرنگار)کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا نے گزشتہ روز ایل ڈی اے ون ونڈوسیل کا دورہ کیا۔کمشنرلاہور و ڈی جی ایل ڈی اے نے ون ونڈوسیل کی سیکنڈ شفٹ میںون ونڈوسیل میں آئے شہریوں سے عملہ کے رویے اور سروسز کی فراہمی بارے فیڈ بیک لیا۔کمشنر نے نقشہ کی منظوری، این او سی، ٹرانسفر لیٹر کے حصول کیلئے آئے شہریوں سے فیڈ بیک لیا۔جبکہ کمشنر لاہور نے چاروں اضلاع کیساتھ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تجاوزات کا خاتمہ ناگزیر اور ای رجسٹریشن بروقت ہونے پر کوئی کمپرومائز نہیں کیا جائے گا۔ بازاروں کی بلڈنگ لائن کلیئر کرائیں۔ تھڑے اور پکے سٹرکچر توڑ دئیے جائیں۔