اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وےلےتھ سٹےٹمنٹ مےں ظاہر نہ کی جانے والی ملکےت پر اےک خاص شرح سے ٹےکس عائد کرنے کی تجوےز ہے ،ذرائع کے مطابق عالمی بینک کے جائزہ مشن نے ٹیکس نیٹ کا دائرہ کار بڑھایا جائے اور نئے لوگوں کو ٹیکس نیٹ میں لاکر ٹیکس دہندگان بڑھائے جائیں، اس کے علاوہ ریئل اسٹیٹ سیکٹر پر ٹیکس وصولی بڑھانے کیلئے پراپرٹی پر ٹیکس کیلئے نیا ویلیو ایشن آف پراپرٹی ٹیبل جلد سے متعارف کروایا جائے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی بےنک کے رےونےو کے متعلق پروگرام کے تحت بات چےت اور ٹےکس کی بنےاد کو بڑھانے کے تحت اقدامات کے حوالے سے زےر غور تجاوےز مےں مذکورہ بالا تجوےز بھی شامل ہے ۔