بشریٰ بی بی کی جانب سے عمران کی سیکورٹی کیلئے درخواست پر اعتراضات ختم

اسلام آباد(وقائع نگار)اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامرفاروق کی عدالت نے سابق خاتون اول بشری بی بی کی جانب سے اپنے شوہر کی جیل میں سیکیورٹی اور تحفظ کیلئے دائر درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات ختم کرتے ہوئے سماعت کیلئے مقرر کرنے کی ہدایت کردی۔گذشتہ روز اعتراضات کے ساتھ درخواست پر سماعت کے دوران لطیف کھوسہ ایڈووکیٹ عدالت پیش ہوئے، چیف جسٹس نے کہاکہ درخواست پر اعتراض لگایا گیا ہے، آپ کی درخواست میں استدعا کیا ہے؟ جس پر لطیف کھوسہ ایڈووکیٹ نے کہاکہ چیئرمین پی ٹی آئی کی جان کو خطرہ ہے، ان پر وزیرآباد میں بھی حملہ ہو چکا،جیل میں سیکورٹی اور حقوق کے تحفظ کے لیے درخواست دائر کی گئی ہے، عدالت نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور کرتے ہوئے درخواست کو سماعت کے لیے مقرر کرنے کا حکم دے دیتے ہوئے استفسارکیاکہ اعتراضات دور کر دیے ہیں، اس درخواست کو کب کے لیے لگائیں؟، جس پر لطیف کھوسہ ایڈووکیٹ نے استدعا کی کہ پرسوں کے لیے فکس کر دیں،عدالت نے رجسٹرار آفس کو درخواست پر نمبر لگا کر 5 اکتوبر کو سماعت کے لیے مقرر کرنے کی ہدایات جاری کر دیں۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...