اسلام آباد (عترت جعفری)افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے قانون میں اہم تبدیلیاں کی گئی ہیں، جن کے تحت افغان ٹرانزٹ ٹریڈ ”ان کےش اےبل فائننشل گارنٹی “کو بینک گارنٹی سے بدل دیا گیا ہے، اشیا کی ملکی سرحد کے پار جانے کہ مصدقہ ثبوت کے عدم موجودگی ےا افغان درآمد یا برآمد کنندہ کی طرف سے گارنٹی کی کسی شق کی خلاف ورزی کی صورت میں بینک گارنٹی کو فوری کیش کرایا جا سکے گا، افغان ٹرانزٹ کے ٹریڈ کے تحت پاکستان میں معیشت کو پہنچنے والے نقصانات کی روک تھام کے لیے اینٹی سمگلنگ کوششوں کے ساتھ ساتھ قانون کے اندر بھی اہم تبدیلیاں کی جا رہی ہیں، افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے تحت آنے والے سامان، یا برامد کے لیے پاکستان سے گزرنے والی اشیاءپر لگنے والی ٹیکس اور ڈیوٹیوں کی رقم کے مساوی شیڈول بینک کی طرف سے جاری کردہ گارنٹی جمع کرانا ہوگی، یہ گارنٹی ایک سال تک قانونی طور پر موثر رہے گی اور یہ ان کیش ایبل ہوگی، ایک اور اہم بھی شرط عائد کی جا رہی ہے جس کے پاکستان اور افغانستان کے درمیان کسٹم ٹرانزٹ آپریشنز مےں اگر کوئی مالی ذمہ داری سامنے ا ٓجاتی ہے تو یہ گارنٹی اس ذمہ داری کو پورا کرنے کے لیے کیش کرائی جا سکے گی، ایک اور اہم شرط کے تحت اگر کراس بارڈر سرٹیفکیٹ پیش نہیں کیا جاتا، یا ٹی اے ڈی جس پر ایگزٹ کی سٹیمپ نہ لگی ہو، افغان امپورٹر یا ایکسپورٹر کی طرف سے گارنٹی کی شرائط میں کسی خلاف خلاف ورزی کی صورت میں حکومتی ریوین نیو کو پورا کرنے کے لیے اس گارنٹی کو کیش کرایا جا سکے گا۔اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)اسمگلنگ کی روک تھام اور مقامی صنعت کے تحفظ کیلئے افغان ٹرانزٹ ٹرےڈ کے تحت 5 درآمدی اشیاء پر 10 فیصد پروسیسنگ فیس عائد کردی گئی۔ ایف بی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان کسٹمز کے نوٹیفکیشن کا اطلاق فوری طور پر ہوگا، جس کے تحت چاکلیٹ اور ٹافیوں کی 10 ٹیرف لائنز کی درآمد پر پروسسنگ فیس عائد کی گئی ہے۔ایف بی آرکے مطابق جوتوں کی 21 ٹیرف لائنز پر بھی پروسسنگ فیس عائد کی گئی ہے جبکہ ایس ار کے تحت ہر قسم کی مشینری ماسوائے مکمل ہوم اپلائنسز پر پروسسنگ فیس عائد ہوگی۔کمبل اور ہوم ٹیکسٹائل کی 10 ٹیرف لائنز پر بھی پروسسنگ فیس عائد ہوگی، ملبوسات کی 33 ٹیرف لائنز پر پروسسنگ فیس عائد کردی گئی ہے۔
افغان ٹرانزٹ ٹریڈ ”ان کےش اےبل فائننشل گارنٹی “کو بنک گارنٹی سے بدل دیا گیا
Oct 04, 2023