پے ڈی ایم نے ملک بحرانوں سے نکالا امن و خشحالی پاکستان کو متحد رکھ سکتی ہے: فضل الرحمن

Oct 04, 2023

سرگودھا (این این آئی) جمعیت علماء اسلام (ف) و پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ پی ڈی ایم کی حکومت نے اپنے دور اقتدار میں معاشی بحرانوں سے نکالنے کیلئے کئی اقدامات کے ساتھ ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا اور ملک پاکستان کی معیشت کو درست سمت پر لگایا اور عالمی سطح پر ملکی وقار کو بلند کیا۔ آج بھی ریاست کو امن اور خوشحال معیشت کی ضرورت ہے اور یہی چیزیں ملک کو متحد اور منظم رکھ سکتی ہیں۔ مولانا فضل الرحمن نے سرگودھا ریجن کے ضلع خوشاب کے دورہ پر جوہرآباد میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وطن پاکستان اس وقت شدید ترین معاشی بحران اور امن عامہ کی مخدوش صورت حال سے دو چار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عالمی اداروں کا اس وقت پاکستان پر جتنا دباو¿ ہے ایسے پوری دنیا کے کسی بھی ملک پر اتنا دباو¿ نہیں ہے۔ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ ماضی کی حکومت نے عالمی مالیاتی اداروں کے ساتھ جو خفیہ معاہدے کر کے جن دستاویزات پر دستخط کئے ان کے نتیجہ میں اس کے بعد آنے والی حکومت کو انتہائی مشکل فیصلے کرنا پڑے۔ انہوں نے کہا کہ جعیت علماء اسلام کا ماضی گواہ ہے کہ ہم نے ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے الیکشن میں عوام کو اپنے ووٹ کا فیصلہ نئے زاویے سے کرنا ہوگا۔ ماضی میں ہمیشہ سیاسی جماعتوں نے عوام کو خوش کن نعروں کے علاوہ کچھ نہیں دیا۔

مزیدخبریں