لاہور (خبر نگار) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سلطان تنویر احمد نے پرویز الٰہی کو اینٹی کرپشن کے مقدمے سے ڈسچارج کرنے کیخلاف پراسیکیوشن کی درخواست پر ٹرائل کورٹ کو دوبارہ سے معاملہ دیکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔ اپیل میں موقف اختیار کیا گیا کہ جوڈیشل مجسٹریٹ نے پرویز الٰہی کو قانون کے برعکس ڈسچارج کیا۔ عدالت نے اینٹی کرپشن کے تین مقدمات میں پرویز الٰہی کو ڈسچارج کیا، استدعا ہے کہ عدالت جوڈیشل مجسٹریٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔