سندھ کے4 اضلاع میں بلدیاتی ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری کر دیاگیا: حکام

کراچی(این این آئی)سندھ کے4اضلاع میں بلدیاتی ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری کردیا گیا، کراچی، خیرپور، حیدرآباد میں بلدیاتی ضمنی انتخابات 5نومبر کوہونگے ۔ تفصیلات کے مطابق کراچی ایسٹ، کراچی ویسٹ، خیرپور اور حیدرآباد میں بلدیاتی ضمنی انتخاب5 نومبر کو ہونگے۔انتخابی شیڈول جاری کیا گیا ہے۔مذکورہ اضلاع کی یونین کونسلزکی4 نشستوں پر ضمنی بلدیاتی الیکشن ہونگے۔ الیکشن کمیشن حکام کے مطابق امیدواروں سے کاغذات نامزدگی 10 اکتوبرکو وصول کیے جائیں گے۔اس سے قبل الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں بتایا گیا تھا کہ سندھ بھر میں یوسی چیئرمین کی 9، وائس چیئرمین کی 16 نشستوں پر الیکشن ہوں گے۔سندھ بھر میں مجموعی طور پر 74 جنرل نشستوں پر ضمنی الیکشن ہوں گے جس کے لیے کاغذات نامزدگی 7 اکتوبر تک جمع کروانے ہوں گے۔سندھ میں 812 مخصوص بلدیاتی نشستوں پر بھی ضمنی الیکشن ہوں گے۔الیکشن کمیشن نے 29 اضلاع میں خالی مخصوص بلدیاتی کونسلز کا شیڈول بھی دے دیا ہے، خالی مخصوص بلدیاتی نشستوں کے لیے کاغذات نامزدگی 7 اکتوبر تک جمع کروائے جاسکتے ہیں جب کہ انتخاب 20 اکتوبر کو ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...