لاہور‘ قصور (نامہ نگار+نمائندہ نوائے وقت) لاہورستوکتلہ نوجوان نے عمارت کی تیسری منزل سے کود کر اور قصور میں گھریلو ناچاقی پر جواں سالہ لڑکے نے خودکشی کر لی ہے۔ ستوکتلہ کے علاقے پی آئی اے روڈ پر شہروز نامی نوجوان نے مبینہ طور پر ایک بلڈنگ کی تیسری منزل سے کود کر خودکشی کر لی ہے۔ تھانہ مصطفے آباد کی حدود میں 22سالہ فیاض نے گھر یلو ناچاقی پر دلبرداشتہ ہوکر گھر میں پڑی گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔