ڈی آئی خان (نوائے وقت رپورٹ) اینٹی کرپشن نے پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈا پور کے گھر پر چھاپہ مار کر متاثرین کی امداد والے 25 ٹینٹ برآمد کر لئے۔ حکام کے مطابق 17 ٹینٹ یو این ایچ سی آر اور 8 ٹینٹ پی ڈی ایم اے کے ہیں۔ علی امین گنڈا پور نے سامان کو غیرقانونی طور پر گھر میں رکھا ہوا تھا۔ علی امین گنڈاپور کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ٹینٹ ذاتی ملکیت ہیں اور میں نے بازار سے خریدے۔ حکومت بتائے کس نے یہ ٹینٹ کیسے ایشو کئے؟۔