ابو جا (اے پی پی) جنوبی نائیجیریا کی ریاست ڈیلٹا میں ایندھن لے جانے والے ٹینکر میں دھماکے سے 20 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ ترک خبر رساں ادارے کے مطابق ریاست ڈیلٹا کی واری بینن ہائی وے پر پٹرول لے جانے والے ٹینکر میں نامعلوم وجوہات کی بنا پر دھماکہ ہوا جس سے 20 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے اس کے علاوہ کچھ مکانات کو بھی نقصان پہنچا ۔ حکام نے اموات میں اضافے کا خدشدشہ ظاہر کیا ہے ۔