فزکس کا نوبل انعام امریکہ‘ جرمنی‘ سویڈن کے ماہرین کو مشترکہ طور پر دیا گیا

Oct 04, 2023

نیویارک (نیٹ نیوز) رواں سال فزکس یا طبیعیات کا نوبل انعام تین ماہرین کو مشترکہ طور پر دیا گیا ہے۔ بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق نوبل انعام برائے طبیعیات امریکہ کی او ہائیو اسٹیٹ یونیورسٹی کی پیئرا گوستینی‘ جرمنی کے انسٹی ٹیوٹ آف کوانٹم آپٹکس اور میونخ کی لڈوگ میکسیملین یونیورسٹی کی فیرنگ کرا¶ز جبکہ سویڈن کی لینڈ یونیورسٹی سے این ایل ہولیئر کے نام رہا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تینوں ماہرین کو یہ انعام ایٹم‘ مالیکیولز میں الیکٹرانز کی تلاش کے آلات پر تحقیق کے لئے دیا گیا ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ مالی انعام کے علاوہ ان تینوں فاتحین کو نوبل پرائز ڈپلومہ اور گولڈ میڈل بھی دیا جائے گا۔

مزیدخبریں