گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )سیکرٹری انفارمیشن اینڈ کلچر پنجاب علی نواز ملک نے ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر گوجرانوالہ منور حسین کو گریڈ 18 میں ترقی دیکر ڈپٹی ڈائریکٹر تعلقات عامہ گوجرانوالہ تعینات کردیا ہے۔ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز پنجاب میڈم روبینہ افضل ،کمشنر نوید حیدر شیرازی ،ڈپٹی کمشنرفیاض احمد موہل ، افضال قمر وڑائچ،افتخار علی شاہ ،شبیرحسین بٹ دیگرافسران اور سماجی ،صحافتی حلقوں نے مبارکباد دی ہے۔