گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)سی ای او ایجوکیشن ضلع گوجرانوالہ محمد اعظم کاشف نے کہا ہے کہ 4چھٹیوں کا حکومتی فیصلہ مجبوری تھی آشوب چشم کی وبا کو قابو کرنے میں انتہائی مدد ملی،پرائیویٹ سیکٹر کی طرف سے بھرپور تعاون پر مشکور ہیں۔ معیار تعلیم کے لئے نجی وسرکاری سیکٹر کا اشتراق ضروری ہے دیرپا ملکی ترقی و خوشحالی کے لئے بے لوث نئی نسل کی تربیت کرنا ہوگی،وہ پاکستان چیمبر آف ایجوکیشن سٹی گوجرانوالہ کے صدر ڈاکٹر عزیز الرحمن کی قیادت میں سنیئرنائب صدور عدنان بٹ،دانش عقیل احمد،نائب صدورآفتاب کامران،جنرل سیکرٹری مہر شہزاد عظیم،عابد حسین،فنانس سیکرٹری عمران احمد،جوائنٹ سیکرٹری رانا ندیم ملاقات کررہے تھے۔