قبروں سے بچوں کی لاشیں نکالنے والا ملزم گرفتار

لاہور  کے علاقے ساندہ کے قبرستان کی قبروں سے بچوں کی لاشیں نکالنے والا ملزم مانی گرفتار کرلیا گیا۔ملزم کو ساندہ پولیس نے گرفتار کیا اور  ملزم کیخلاف مقدمہ بھی درج کر لیا ہے۔ملزم مانی گرفتاری سےپہلے تک 5 بچوں کی لاشوں کو قبروں سے نکال چکا ہے۔ ملزم نے اپنے ابتدائی بیان بتایا  کہ وہ بچوں کی قبروں پر مٹی ڈالنے کے خلاف ہے۔ جس وجہ سے وہ یہ عمل کرتا ہے۔ساندہ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم بچوں کی تدفین کے چند گھنٹے بعد قبر سے لاش نکال لیتا تھا اور لاش کو قبر سے 10 سے پندرہ گز کے فاصلے پر رکھ دیتا تھا۔ پھر ملزم مانی لاش کے ورثا کو اپنی کارروائی کی اطلاع بھی خود کرتا تھا۔پولیس نے ملزم کے خلاف دفعہ297 کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔

ای پیپر دی نیشن