ایف آئی اے امیگریشن نے لاہور ائرپورٹ پرکارروائی کرتے ہوئے جعلی ویزوں پر یونان جانے والے 3مسافروں کو آف لوڈ کر دیا۔ایئرپورٹ پرچیکنگ کے بعد ملزمان کی جانب سے دکھایا جانے والا یونان کا ویزا جعلی نکلا۔ ملزمان کے پاسپورٹس پر ایتھنز روانگی اور پاکستان آمد کی جعلی سٹیمپس لگی ہوئی تھیں۔ایف آئی اے کے مطابق مسافروں کی آمد و روانگی کے حوالے سے سسٹم میں کوئی سفری ریکارڈ موجود نہ تھا۔ ملزمان فلائٹ نمبر EY242سے یونان جا رہے تھے۔ملزمان محمد زبیر، وحید اختر، اور اسد دانیال نے فی کس 25لاکھ روپے کے عوض ایجنٹوں سے کارڈ اورجعلی اسٹیمپس لگوائیں۔ملزمان کی نشاندہی پرایجنٹ کو ائرپورٹ کی حدود سے گرفتار کرلیا گیا۔ محمد دلدارنامی ایجنٹ کا تعلق سیالکوٹ سے ہے جس کے موبائل سے متعدد پیغامات اورجعلی سفری دستاویزات برآمد کرلی گئی ہیں۔ملزمان کو قانونی کارروائی کے لئے اینٹی ہیومن ٹریفیکنگ سرکل لاہورمنتقل کردیا گیا ۔