بھارتی شائقین کو دیکھ کر اچھا لگا، ہمارے فینز بھی آتے تو اور اچھا لگتا: بابر اعظم

Oct 04, 2023 | 18:05

ویب ڈیسک

 پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ بھارت میں استقبال توقعات کے برعکس ہوا. حیدر آباد میں بریانی بھی بہت اچھی تھی، اور اچھا لگتا اگر ہماری طرف سے بھی فینز یہاں آتے۔بھارتی شہر احمد آباد میں ورلڈکپ کے آغاز سے قبل ‘کیپٹنز ڈے شو’ میں تمام ٹیموں کے کپتان شریک ہوئے۔ اس موقع پر بابر اعظم خصوصی طیارے کے ذریعے حیدرآباد سے احمد آباد پہنچے جہاں انکا پُرتپاک استقبال کیا گیا۔اس موقع پر بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ہماری سٹرینتھ ہمیشہ سے باولنگ رہی ہے اور اب بھی باؤلنگ ہے۔ ٹیم میں شامل تمام کھلاڑی 3 سال سے ایک ساتھ کھیل رہے ہیں، پہلی بال سے جیتنے کیلئے جائیں گے۔

قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ پاکستان ٹیم نے بھارت سے پہلے بھی دو میچ کھیلنے ہے۔ بھارت میں کنڈیشن پاکستان اور جنوبی ایشیا جیسی ہیں۔ بھارت میں باؤنڈری چھوٹی ہے جس سے بلے بازوں کو فائدہ ہوگا۔اس دوران ایک بھارتی صحافی نے سوال کیا کہ شعیب اختر نے کہا تھا کہ جب آپ میدان میں اتریں گے تو اکیلے ہونگے، آپکا سفر اب تک حیدرآباد میں کیسا رہا؟ بابر نے جواب دیا کہ ‘ہم نے بھی یہی سن رکھا تھا. لیکن جس طرح کی ایئرپورٹ سے لے کر ہوٹل اور پھر گراؤنڈ تک مہمان نوازی دیکھنے کو ملی بہت اچھا لگا۔دیگر ٹیموں کے کپتانوں نے بھی اس دوران ورلڈکپ کی شروعات سے قبل اپنی ٹیم کی کارکردگی سے متعلق اظہار خیال کیا۔ آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے کہا کہ ون ڈے فارمیٹ آسٹریلین ٹیم کو سوٹ کرتا ہے۔ ہم پہلے بھی جیتے ہیں. تسلسل جاری رکھنے کی کوشش کریں گے۔کیوی کپتان کین ولیمسن کا کہنا تھا کہ ایک بار پھر ورلڈ کپ میں کپتانی کرنے پر پُرجوش ہوں۔

مزیدخبریں