کیمیا کا نوبیل انعام 3سائنسدانوں کے نام

Oct 04, 2023 | 22:19

ویب ڈیسک

نوبیل انعام برائےکیمیا کا اعلان کر دیا گیا۔ خبر ایجنسی کے مطابق اس سال کا کیمیا کا نوبیل انعام 3 ماہرین کو مشترکہ طور پر دیا گیا ہے۔ خبر ایجنسی نے مزید بتایا کہ کیمیا کا نوبیل انعام ماونگی باوندی، لوئی برس اور الیکسی ایکیموف کےنام رہا۔ 

کیمیا کانوبیل انعام سائنسدانوں کو ان کی کوانٹم ڈاٹس کی دریافت پر دیا گیا ہے۔ نینو پارٹیکلز اور کوانٹم ڈاٹ ٹی وی اسکرینوں اور ایل ای ڈی لائٹس میں استعمال ہوتے ہیں۔ 

جبکہ کینسر کے ٹشوز ہٹانے کے دوران سرجنوں کی رہنمائی کیلئے بھی کوانٹم ڈاٹ استعمال کیے جاتے ہیں۔

مزیدخبریں