قومی ادارے فروخت کرنے کے بجائے کرپشن کیوں کنٹرول نہین کرتے؟ سراج الحق کا سوال

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے استفسار کیا ہے کہ قومی ادارے فروخت کرنے کے بجائے کرپشن کیوں کنٹرول نہیں کرتے؟

لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران سراج الحق نے کہا کہ خیال تھا نگراں حکومت آئی پی پیز معاہدوں پر نظر ثانی کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ بجلی مہنگی کرنے کے بجائے مراعات دینے والوں کی بجلی بند کریں، 550 ارب روپے سے زیادہ کی بجلی چوری ہوتی ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ عوام کو ریلیف دلانے تک جدوجہد جاری رہے گی، پی آئی اے یا قومی ادارے فروخت کرنے کے بجائے کرپشن کیوں کنٹرول نہیں کرتے۔

اُن کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن سے مطالبہ ہے کہ انتخابات کی تاریخ کا اعلان کیا جائے۔

ای پیپر دی نیشن