ایران 6 ماہ تک 10 ایٹمی وارہیڈز بنالے گا: عالمی جوہری ایجنسی 

Oct 04, 2024

لندن ( نوائے وقت رپورٹ) برطانوی اخبار ٹائم کے مطابق سابق ڈپٹی ڈائریکٹر عالمی جوہری توانائی ایجنسی اولی  ہینونن نے بڑا دعویٰ کیا ہے کہ ایران آئندہ 6 ماہ میں دس ایٹمی وار ہیڈز تک رسائی حاصل کر لے گا۔ ایرانی میزائلوں کو جوہری ہتھیار لے جانے کے قابل بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ایران نے پروگرام میں تیزی لائی تو آئندہ سال اپریل تک وار ہیڈز حاصل کر سکتا ہے۔ ایرانی کسی ملک کو صفحہ ہستی سے مٹا تو نہیں سکے گا تاہم اپنی شرائط منوا سکے گا۔ ایٹمی پروگرام سے وابستہ ایرانی عہدیدار اپنی پرانی سوچ میں تبدیلی لا چکے ہیں۔ اب ایران اپنے مطالبات منوانے کیلئے جوہری ہتھیاروں کا سہارا لے سکتا ہے۔

مزیدخبریں