اسلام آباد(وقائع نگار )الیکشن کمیشن نے8 الیکشن ٹربیونلز کے قیام کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا۔الیکشن ٹربیونلز چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کی مشاورت سے قائم کیے گئے،لاہور ہائیکورٹ میں پرنسپل سیٹ پر جسٹس سلطان تنویر احمد، جسٹس رٹائرڈ رانا زاہد محمود ہونگے۔جسٹس محمد اقبال چودھری، جسٹس انور حسین بھی پرنسپل سیٹ پر جج ہوں گے۔جسٹس ریٹائرڈ محمود مقبول باجوہ بھی لاہور کی پرنسپل سیٹ ہر جج ہوں گے۔الیکشن ٹربیونل بینچ ملتان کے جج جسٹس سردار سرفراز ڈوگر ہوں گے۔الیکشن ٹربیونل بینچ بہالوپر کے جج جسٹس ریٹائرڈ ظفر اقبال ہوں گے۔الیکشن ٹربیونل راولپنڈی بینچ کے جج جسٹس ریٹائرڈ شوکت پراچہ ہوںگے۔