پی ٹی آئی ممکنہ احتجاج،راولپنڈی کے داخلی اور خارجی راستے سیل کرنے کا فیصلہ

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے+جنرل رپورٹر) تحریک انصاف کے بانی چیئرمین کی کال پر ڈی چوک پر احتجاج غیر موثر کرنے کیلئے پنجاب پولیس نے تیاریاں مکمل کرلیں راولپنڈی کے داخلی اور خارجی راستوں کو مکمل طور پر سیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے شہر میں دفعہ 144 نافذ ہو گی جبکہ گزشتہ ہفتے کے احتجاج کے بعد درج مقدمات میں نامزد افراد کی گرفتاریاں کی جائیں گی جمعہ کو صدر سے فیض آباد تک میٹرو بس سروس معطل رہے گی موٹر وے ایم 1 اور ایم 2 مکمل طور پر بند ہو گی پولیس کی بھاری نفری جگہ جگہ تعینات ہوگی اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تازہ دم پولیس کی کمک الرٹ رہے گی راولپنڈی پولیس کے 4 ہزار سے زائد افسران و اہلکار تعینات ہونگے 4 انٹر چینجز کو بھی بند رکھا جائے گاٹیکسلا ، چکری ، روات ، اے ڈبلیو ٹی سے بند ہو گا اینٹی رائٹ فورس کے ڈنڈا بردار دستے الگ سے تعینات کئے جائینگے پولیس کو آنسو گیس اور ربڑ کی گولیاں پہنچا دی گئیں پولیس کو ہدایت کی گئی ہے کہ کسی بھی کارکن کو احتجاج کرنے کی صورت میں فوری گرفتار کیا جائے گا راولپنڈی پولیس اور انتظامیہ نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے اجتناب کی ہدایت کی ہے۔آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن شمالی پنجاب کے صدر ابرار احمد خان نے آ ج نجی تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان کردیا ہے،گزشتہ روز انہوں نے بتایا کہ آ ج اسلام آباد میں سیاسی جماعت کی طرف سے ممکنہ احتجاج پر راولپنڈی سٹی کے تعلیمی ادارے بند رہیں گے،نجی تعلیمی اداروں کی بندش کا فیصلہ راستوں کو کنٹینرز لگا کر بند کرنے اور بچوں کی حفاظت کے پیش نظر کیا۔راولپنڈی پولیس نے پی ٹی آئی کے ممکنہ احتجاج کے حوالے سے سیکورٹی انتظاماتمکمل  کرلئے سی پی او سید خالد محمود ہمدانی نے کہا کہ امن و امان کو یقینی بنانے کے لئے4000 پولیس افسران و اہلکار فرائض سرانجام دیں گے۔

ای پیپر دی نیشن