جسٹس منصور کی عدم موجودگی، پی ٹی آئی نے پریکس اینڈ پروسیجر کمیٹی کے اقدامات چیلنج کر دیئے 

Oct 04, 2024

 اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان تحریک انصاف نے سپریم کورٹ کے سینیئر ترین جج جسٹس منصور علی شاہ کی عدم موجودگی میں پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کے اقدامات کو چیلنج کر دیا۔ پی ٹی آئی کے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل فردوس شمیم نقوی نے وکیل علی ظفرکے ذریعے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ، جسٹس امین الدین پر مشتمل کمیٹی کے 23 ستمبر اور یکم اکتوبر کے فیصلوں کو غیرقانونی قرار دیا جائے۔ تحریک انصاف کی درخواست میں سیکرٹری داخلہ، رجسٹرار سپریم کورٹ کو فریق بنایا گیا ہے۔

مزیدخبریں