اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے ) پی ٹی آئی کے جمعہ 4 اکتوبر کو ڈی چوک میں احتجاج کے اعلان اور اسلام آباد میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے دوران فول پروف سیکیورٹی انتظامات کیلئے پولیس نے سخت اقدامات کرلئے کانفرنس کے پیش نظر وفاقی حکومت کی جانب سے ریڈ زون میں رینجرز تعینات کرنے پرغور شروع کردیا گیا جبکہ ریڈ زون کے داخلی راستوں پر بھی رینجرز کی نفری تعینات ہوگی ریڈ زون کی سخت سیکیورٹی پہلے ہی کی جاچکی ہے صرف مارگلہ روڈ سے ریڈ زون کی جانب دوطرفہ ٹریفک کی آمدورفت کی اجازت ہے پولیس نے وفاقی دارالحکومت کے داخلی اور خارجی راستوں پر سیکیورٹی انتظامات کے تحت پہلے سے ہی کنٹینرز طلب کر رکھے ہیں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس گذشتہ روز اسلام آباد کے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لے چکا ہے جس میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران شریک تھیرینجرز کی تعیناتی ایس سی او کانفرنس ختم ہونے تک کی جائے گی۔
اسلام آباد میں شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کے دوران فول پروف سیکیورٹی انتظامات
Oct 04, 2024