لاہور(سپورٹس رپورٹر)آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ میں بنگلا دیش نے سکاٹ لینڈ کو 16 رنز سے ہرادیا۔شارجہ میں کھیلے گئے میچ میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر 7 وکٹوں پر 119 رنز بنائے تھے۔سبحانہ 36رنز بناکر نمایاںرہیں ۔ جواب میںسکاٹ لینڈ کی ٹیم 7 وکٹوں پر 103 رنز بناسکی۔ سارہ بریس 49 رنز کیساتھ ناٹ آئوٹ رہیں جبکہ کپتان کیتھرین بریس اور ایلسا لسٹر 11، 11 رنز بناکر آئوٹ ہوئیں۔میچ کی بہترین کھلاڑی ریتو مونی نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔