شیخوپورہ: ضلع بھر میں درجنوں غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیاں قائم

Oct 04, 2024

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)ضلع بھر میں زرعی زمینوں کو کنکریٹ کے جنگل میں تبدیل کئے جانے سے شعبہ زراعت شدید متاثر ہوا ہے ذرائع کے مطابق ضلع بھر میں سوسے زائد غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیاں بن چکی ہیں جن کی اکثریت ایسی زرعی زمینوں پر مشتمل ہے جن پر گندم اور چاول کی معیاری فصل کاشت کی جاتی تھی حالانکہ ضلع کاچاول دنیا بھر میں معیار اور ذائقے میں منفرد پہچان کا حامل تھا مگر اس زرعی ایریا کو محفوظ بنانے کی بجائے ضلعی انتظامیہ کی مجرمانہ غفلت کے باعث جگہ جگہ غیرقانونی ہاؤسنگ کالونیاں بنا لی گئی ہیں ۔ پنجاب حکومت کی طرف سے بارہا غیر قانونی سوسائٹیوں کیخلاف کارروائیوں کی ہدایت کی گئی مگر عملدر آمد نہ ہوسکا ۔ شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے نوٹس لینے اور غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کیخلاف کارروائیاں کرنے کا مطالبہ کیا ہے جبکہ ضلعی انتظامیہ کے ذرائع نے ہاؤسنگ کالونی مالکان سے سرکاری افسروں وملازمین کی ملی بھگت کے الزام کی تصدیق نہ کی ہے۔

مزیدخبریں