قصور(نمائندہ نوائے وقت)چیئرمین وزیراعلیٰ ضلعی مانیٹرنگ کمیٹی حاجی محمد نعیم صفدرانصاری نے کہاہے کہ وزیراعظم شہبازشریف کی بہترین حکمت عملی اور مثبت پالیسیوں کی بدولت آئی ایم ایف پروگرام منظور ہوا جس سے ملکی معیشت میں بہتری آئے گی۔ مسلم لیگ ن کی قیادت ملکی مسائل، مشکلات سے نمٹنے اور معاشی استحکام پیدا کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ نوازشریف نے کبھی بھی عوام کو تنہا نہیں چھوڑا، ان کی پالیسیوں کا تسلسل ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز عوام کو ریلیف دینے کے لیے تمام تر صلاحیتیں برائے کار لارہی ہیں۔