معاشی مشکلات کے حل کیلئے سیاسی استحکام ناگزیر ہے: خالد محمود

Oct 04, 2024

شیخوپورہ (نامہ نگارخصوصی) استحکام پاکستان پارٹی لاہور ڈویژن کے جنرل سیکرٹری وسابق صوبائی وزیر میاں خالد محمود نے کہا ہے کہ نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا سیاسی عسکری قیادت کی کلیدی ذمہ داری ہے جس سے عہدہ برا ہونے کیلئے مربوط لائحہ عمل مرتب کرنا ہوگا جبکہ جدید تقاضوں سے ہم آہنگ تعلیم کا فروغ اولین ترجیح ہونی چاہئے، پاکستان مشکل حالات سے گزر رہا ہے اور معاشی مشکلات کے حل کیلئے سیاسی استحکام بھی ناگزیر ہے جو عناصر ملک کو اپنی سیاست کی بھینٹ چڑھانا چاہتے ہیں ان کے عزائم کو کامیاب نہیں ہونے دیا جانا چاہئے ان خیالات کااظہارانہوںنے عمرہ ادائیگی پر روانگی سے قبل تقریب سے خطاب کے دوران کیا اس موقع پر ملک حبیب سلطان ،امجد علی گادھی ودیگر بھی ہمراہ تھے۔

مزیدخبریں