قصور(نمائندہ نوائے وقت) میر محمد گاؤں میں معمولی تلخ کلامی پر ملزموں نے گولیاں مار کر ایک شخص قتل کر دیا۔ ملزمان نواز عرف مجو اور مقتول کے مابین معمولی بات پر تلخ کلامی ہوئی تو ملزم نواز عرف مجو وغیرہ نے فائرنگ کر دی جس کی زد میں آ کر محمد اصغر شدید زخمی ہو گیا۔اسے علاج کے لیے بلھے شاہ ڈسٹرکٹ ہسپتال قصور منتقل کیا گیا مگر وہ زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا۔پولیس تھانہ راجہ جنگ مصروف کارروائی ہے۔