ڈپٹی کمشنر قصور کی زیر صدارت پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس 

Oct 04, 2024

 قصور(نمائندہ نوائے وقت)ڈپٹی کمشنر قصور کیپٹن ریٹائرڈ اورنگزیب حیدر خان نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے عوام ریلیف پروگرام کے تحت تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس ضلع بھر میں اشیاء خورونوش کے مقررہ نرخوں پر عملدرآمد سختی سے یقینی بنائیں۔ یہ بات انہوں نے گزشتہ روز پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی ستمبر 2024 کی کارکردگی کے حوالے سے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو رانا موسیٰ طاہر، اسسٹنٹ کمشنر زقصور عطیہ عنایت مدنی، چونیاں طلحہ انور، کوٹ رادھاکشن ڈاکٹر محمد انس سعید سمیت تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شرکت کی۔

مزیدخبریں