ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عمر اویس نے عہدے کا چارج سنبھال لیا

Oct 04, 2024

قصور (نمائندہ نوائے وقت)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عمر اویس نے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل قصور عمر اویس نے کام کا آغاز کر دیا ہے۔وہ اس سے قبل اسسٹنٹ کمشنر ہنگو، شانگلہ، نوشہرہ، پشاور، قلعہ عبداللہ بلوچستان، ہوم ڈیپارٹمنٹ ڈپٹی سیکرٹری جیل خانہ جات سمیت دیگر اہم عہدوں پر خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔ 

مزیدخبریں