بھوئے آصل (نامہ نگار) حسن نصراللہ نے ساری زندگی مسلمانوں کی عزت و توقیر اور جہاد کیلئے جدوجہد میں گزاری، سید حسن نصراللہ اپنے پاکیزہ مقصد میں کامیاب ہو کر رخصت ہوئے ۔ ان خیالات کا اظہار سیاسی رہنما پیپلز پارٹی چوہدری وقار حاکم علی نے کوٹ رادھاکشن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ لبنان اور فلسطین میں بے دردی کے ساتھ مسلمانوں کا قتل عام کیا جا رہا ہے۔ اسرائیلی دہشت گردی میں روز اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔