سابق صدور و جنرل سیکرٹریز کا امیدوار برائے صدر چونیاں بار ملک نعیم حیدر کی حمایت کا اعلان

Oct 04, 2024

چونیاں (نامہ نگار خصوصی) چونیاں بار کے الیکشن میں درجنوں سابق صدور و جنرل سیکرٹریز نے ملک نعیم حیدر کی حمایت کا اعلان کر دیا ۔ امیدوار برائے صدر چونیاں بار ملک نعیم حیدر ایڈووکیٹ نے کہا کہ بار کے درجنوں سابق صدور اور جنرل سیکرٹریز حاجی شبیر احمد بھٹی‘ سردار اقبال عاصم‘ سردار محمد اسلم کھارا‘ سردار ناصر علی ڈوگر‘ سردار اشرف خان‘ چوہدری شاہد محمود‘ نثار احمد انجم‘ سردار نعیم شریف‘ چوہدری ذوالفقار احمد‘ چوہدری شاہد عزیز‘ چوہدری انور جتالہ‘ رانا کنور ممتاز‘ سردار نعیم ریاض‘ الیاس خان طاہر‘ مشتاق خان دھینگل اور چوہدری امجد اقبال ممبر پنجاب بار کونسل نے ساتھیوں سمیت میری حمایت کا اعلان کیا ہے جس سے میری کامیابی یقینی ہے ۔

مزیدخبریں