خانقاہ ڈوگراں: پولیس کی ملی بھگت‘ ڈکیتی کے ملز م ہی تبدیل کر دئیے

Oct 04, 2024

خانقاہ ڈوگراں(نامہ نگار+نمائندہ خصوصی) خانقاہ ڈوگراں پولیس کا انوکھا کارنامہ سامنے آیا ہے۔ تفتیشی افسر نے مک مکا کر کے ملزم ہی تبدیل کر دیئے۔ گزشتہ دنوں اختر علی سیل مین سے ڈکیتی کی واردات میں دو موٹرسائیکل سوار ڈاکو ہزاروں روپے اور موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے۔تفتیشی نے شہری کی جانب سے فراہم کردہ سی سی ٹی وی فوٹیج سے ملزمان کو نہ صرف شناخت کیا بلکہ ملزم کے گھر ریڈ بھی کیا۔جس سے ملزم فرار ہو گئے۔ مگر عدالت میں جمع کرائے گئے چالان میں اصل ڈکیت گینگ سے مک مکا کرتے ہوئے انکی بجائے دوسرے ڈکیت گینگ کے ملزموں کو نامزد کر کے مقدمہ ہی نمٹا دیا۔ متاثرہ شخص نے تفتیشی کے خلاف اصل ملزموں کو جان بوجھ کر ریلیف دینے پر ڈی پی اوشیخوپورہ کو تحریری درخواست دیدی۔ ڈی پی او شیخوپورہ نے درخواست کی انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔ شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزیدخبریں