شیخوپورہ:شہربھر میں صفائی ستھرائی کے انتظامات نہ ہونے کے برابر

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)شہری آبادیوں میں کوڑا کرکٹ ٹھکانے لگانے کے ناکافی انتظامات پر شہریوں نے شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہر میں عملہ صفائی کی تعداد میں فوری اضافہ کرنے کی ضرورت ہے ایک طرف پنجاب حکومت کوڑا کرکٹ اٹھانے کے حوالے سے شہریوں پر اضافی ٹیکس لگانے کا اقدام اٹھا چکی ہے جسے صوبائی دارالحکومت کے بعد دیگر اضلاع میں بھی جلد لاگو کئے جانے کا امکان ہے تو دوسری طرف صفائی ستھرائی کی ابتر صورتحال کے تدارک کیلئے موثر لائحہ عمل مرتب کرنے پر کوئی توجہ نہیں دی جارہی عملہ صفائی کو مختلف سرکاری افسروں کی رہائشگاہوں پر گھریلو کام کاج کیلئے تعینات کیا گیا ہے جس سے فیلڈ عملہ کی تعداد نہایت کم رہ گئی ہے جو شہری آبادیوں کی صفائی کیلئے ناکافی ہے ۔ شہریوں نے ڈی پی او شیخوپورہ سے فوری نوٹس لینے اور صفائی ستھرائی کا نظام موثر بنانے کا مطالبہ کیا ہے تاہم ضلعی انتظامیہ کے ذرائع نے صفائی ستھرائی کے فقدان کے الزام کی تصدیق نہ کی ہے۔

ای پیپر دی نیشن