شیخوپورہ(عظیم علی شیخ، امتیاز احمد شیخ،امجد علی سلطانی سے) شہر بھر کی رہائشی آبادیوں کی سڑکوں و پی سی سی کی ٹوٹ پھوٹ شہریوں کیلئے مشکلات کا باعث بنی ہوئی ہے، محلہ غوث نگر ، محلہ رام گڑھا ،محلہ مچھلی فارم، بھکھی روڑ ، طارق روڈ ، خالد روڑ سمیت شہر کی اکثریتی آبادیوں میں گلیاں بازار خستہ حالی کا شکار ہیں شہریوں کے مطابق رہائشی آبادیوں میں گلیوں کی تعمیر و مرمت پر توجہ نہیں دی جارہی اکثریتی علاقوں کی گلیاں برسوں قبل تعمیر کی گئی تھیں جو گزرتے وقت کے ساتھ ساتھ اپنی افادیت کھو چکی ہیں اور اب ان پر جگہ جگہ گڑھے بن چکے ہیں جبکہ بعض علاقوں میں گلیوں کی از سر نو تعمیر تو کی گئی مگر ان میں غیر معیاری میٹریل کے استعمال کے باعث یہ گلیاں اپنی ممکنہ مدت بھی پوری نہیں کرسکیں اور ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوچکی ہیں ۔ ناکارہ سیوریج سسٹم کے باعث گندا پانی گلیوں میں جمع ہے ۔ شہریوں نے ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سے نوٹس لینے اورگلیوں کی تعمیر و مرمت یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے جبکہ ضلعی انتظامیہ کے ذرائع نے گلیوں کی تعمیر میں ناقص میٹریل کے استعمال اور مرمت پر توجہ نہ دیئے جانے کے الزام کی تصدیق نہ کی ہے۔