سانگلہ ہل (نمائندہ نوائے وقت) ریلوے انتظامیہ نے عوام کی سہولت کے پیش نظر کراچی، لاہور، کراچی کے درمیان چلنے والی (28ڈائون) شالیمار ایکسپریس کو سانگلہ ہل ریلوے سٹیشن پر دو منٹ کے لیے سٹاپ کرنے کی اجازت دیدی۔ عوام کو یہ سہولت ایک ماہ کے لیے عارضی بنیادوں پر حاصل ہو گی۔ فیصلے کا اطلاق 15 اکتوبر 2024 سے ہوگا۔