ننکانہ صاحب( نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر محمد تسلیم اختر راؤ کی زیرصدارت تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن بارے اہم اجلاس ڈی سی آفس میں ہوا۔ ایس ای لیسکو ارسلان اشرف ، ایکیسنز ، اسسٹنٹ کمشنر وجہیہ ثمرین ، سی او ضلع کونسل عامر اختر بٹ ، سی او ایم سی سمیت دیگر افسر بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر محمد تسلیم اختر راؤ نے افسروں سے گفتگو کرتے کہا کہ دوران آپریشن جہاں ضرورت ہو صرف اسی بازار کی بجلی بند کی جائے ، بلاوجہ شہریوں کو تنگ نہ کیا جائے ، دوران آپریشن شہر بھر کی بجلی بند کرنے سے گریز کیا جائے۔انہوں نے آپریشن میں باہمی کوارڈینیشن کو یقینی بنانے کے لیے اسسٹنٹ کمشنرز اور ایس ڈی اوز واپڈا کو فوکل پرسن مقرر کر دیا۔