نوشہرہ ورکاں :اسسٹنٹ کمشنر کا بی آئی ایس پی کے کیمپ سپورٹس کمپلیکس کا دورہ

 نوشہرہ ورکاں (نمائندہ نوائے وقت) اسسٹنٹ کمشنر محمد نوید حیدر نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے کیمپ سپورٹس کمپلیکس کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مستحق خواتین میں رقم کی تقسیم اور سنٹر میں موجود سہولیات کا جائزہ لیا اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر شہزاد جمال نے بریفننگ دیتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ دس دنوں میں چار ہزار سے زائد مستحق خواتین میں تقریباً ساڑھے چار کروڑ روپیہ تقسیم کیا جا چکا ہے مزید آٹھ ہزار خواتین میں امدادی رقم تقسیم کی جائے گی سنٹر پر مستحق خواتین کے لئے موسم کی مناسبت سے پنکھے، ٹھنڈے پانی، بیٹھے کا باعزت اور سیکورٹی کا بہترین انتظام تھا ایمرجنسی میں ابتدائی طبی امداد کیلئے ریسکیو 1122 کا کیمپ لگایا گیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن