قیام پاکستان کے مقاصد کی تکمیل کیلئے نظام مصطفے نافذ کیا جائے: سرفراز تارڑ

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )سنی اتحاد کونسل کے ڈویژنل صدر الحاج سرفراز احمد تارڑ نے کہا ہے کہ آئینی عدالت قائم ہو نہ ہو قیام پاکستان کے مقاصد کی تکمیل کیلئے نظام مصطفے مکمل نافذ کیا جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ممتاز علمی روحانی شخصیت مفتی پیر ابوداد محمد صادق رضوی کے یوم وصال پر منعقدہ دعائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیااس موقع پر مولانا اکبر نقشبندی،سید فدا حسین،صاحبزادہ نعمان صدیقی،حافظ رفیق قادری،حافظ عدیل عارف،علامہ عمر صدیقی،علامہ ضیا المرتضی چشتی،ڈاکٹر احمد نورانی،شاذب چھٹہ اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔انہوں نے کہا کہ نظام مصطفے کے نفاذ کے بغیر عدل و انصاف کے تقاضے پورے ہو سکتے ہیں اور نہ ہی معاشرے کی اصلاح ہو سکتی ہے۔

ای پیپر دی نیشن