سرکار دو عالمؐ کی حیات طیبہ ہمارے لئے مشعل راہ ہے:علامہ حفظ الرحمن

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )سرکار دو عالم کی حیات طیبہ ہمارے لئے مشعل راہ ہے۔ دنیا و آخرت میں کامیابی آپ کے بتائے ہوئے اصولوں اور طریقوں میں ہی مزین ہے۔ حضور اکرم کے آخری نبی ہونے کے ناطے ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم قیامت تک آنے والے آخر انسان کو دین اسلام پہنچائیں۔ ان خیالات کا اظہار حضرت مولانا علامہ حفظ الرحمن نے جامع مسجد پروفیسرز کالونی میں سیرت تاجدار ختم انبیا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کانفرنس کی صدارت انجمن تاجران گوجرانوالہ و پنجاب کے نائب صدر سردار بشارت احمد سالک نے کی۔ جبکہ قاری عبدالرحیم، پروفیسر حافظ عبدالرشید، قاری ارشد محمود، صفدر کمبوہ اور محمد حسان شاہد رامپوری مقررین میں شامل تھے۔

ای پیپر دی نیشن