کراچی میں سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی کا کلینک سیل

Oct 04, 2024 | 11:11

 سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) نے سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی کا کلینک سیل کر دیا۔سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے گزشتہ روز سندھی مسلم کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی بلاک بی مکان نمبر 23 بی میں کارروائی کرتے ہوئے ڈینٹل کلینک جو رہائشی بنگلے میں قائم تھا سیل کر دیا۔ایس بی سی اے پولیس کی بھاری نفری نے اس کاررروائی میں حصہ لیا اور اس حوالے سے ترجمان ایس بی سی اے نے بتایا کہ کلینک رہائشی مکان میں ہونے پر سیل کیا گیا، یہ ایک معمول کی کارروائی تھی، ایسی کارروائیاں پورے شہر میں کی جا رہی ہیں۔علوی ڈینٹل کلینک کو سیل کرنے کے خلاف سابق صدر عارف علوی کی اہلیہ ثمینہ علوی اور بیٹے اواب علوی نے سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ ایس بی سی اے نے سندھی مسلم سوسائٹی میں واقع ڈینٹل کلینک سیل کر دیا، کلینک سیل کرنے کی وجہ محض سیاسی انتقام ہے، ڈاکٹر عارف علوی کو صرف سیاسی بنیادوں پر ہراساں کیا جا رہا ہے، ڈینٹل کلینک طویل عرصے سے ہے، سیل کرنے سے پہلےکوئی نوٹس نہیں دیا گیا۔سندھ ہائیکورٹ نے ڈاکٹر عارف علوی کا ڈینٹل کلینک سیل کرنے کے خلاف درخواست منظور کرلی۔

مزیدخبریں