گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) ایم ڈی واسا فیصل شوکت نے کہا ہے کہ عوام کو فراہمی و نکاسی آب کی بہترین سروسسز فراہم کرنے کے لئے ہمہ وقت کوشاں ہے اس سلسلہ میں واسا کے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ روزانہ کی بنیاد پر سیوریج لائنوں اور نالوں کی صفائی کاکام جاری ہے اور شہریوں کی شکایات کا ازالہ ہنگامی بنیادوں پر کیا جارہاہے۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کی شکایات کے ازالے کے لئے کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور اس ضمن میں کوتاہی یا غفلت برداشت نہیں کی جائے گی کیونکہ شہریوں کو نکاسی آب کی معیاری سروسز کی فراہمی واسا کی اولین ذمہ داری ہے ۔
واسا بہترین سروسسز فراہم کرنے کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہے: فیصل شوکت
Oct 04, 2024