پاکستان انرجی نمائش کا افتتاح ، شعبہ میں اصلاحات لائی جائے:میاں ابوذر شاد  

Oct 04, 2024

لاہور (کامرس رپورٹر) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر میاں ابوذر شاد نے 3 روزہ پاکستان انرجی نمائش کا شاندار افتتاح کر دیا۔چین کے قائم مقام قونصل جنرل مسٹر کائو، نمائش کے چیف آرگنائزر عاطف ذیشان اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افرا دکی بڑی تعداد نمائش کی افتتاحی تقریب میں موجود تھی۔ میاں ابوذر شاد نے توانائی کے شعبہ میں اصلاحات کی ضرورت پر زور دیا تاکہ انرجی ٹیرف میں کمی لائی جاسکے جو کاروباری شعبہ کیلئے ایک بڑا مسئلہ ہے۔ آج کے دور میں توانائی ناگزیر بن چکی ہے لیکن پاکستان میں اس کی قیمتیں بڑھنے کی وجہ سے انڈسٹری کو مسائل کا سامنا ہے۔جبکہ انرجی کی طلب میں بھی واضح کمی ہوئی ہے۔ انڈیپنڈنٹ پاور پروڈیوسرز بھاری کپیسٹی چارجز کی ادائیگی نہ صرف قومی خزانے پر بوجھ ہے بلکہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی بڑی وجہ بھی ہے۔ آئی پی پیز اپنی سرمایہ کاری سے کئی سو گنا منافع کما چکی ہیں۔ صدرلاہور چیمبر نے توانائی کے شعبہ کو منظم کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے توانائی کے متبادل ذرائع کو فروغ دینے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

مزیدخبریں