لاہور (کامرس رپورٹر)چیئرمین پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشنز فرنٹ (پیاف) فہیم الرحمان سہگل نے گزشتہ روز لاہور اورگینیک ولیج ڈیفنس میں زیتون کی نوویں سالانہ نمائش کے افتتاح کے موقع پر کسانوں، اییگزیبیٹرز اور منتظمین سے خطاب کرتے ہوئے کہا حکومت زیتون کے ڈیلز کو سپورٹ کرے۔ انکو اپنی مصنوعات کی تشہیر کیلئے مارکیٹنگ کی ضرورت ہے۔ چیئرمین پیاف فہیم الرحمان سہگل نے اس نمائش میں بطور گیسٹ آف آنر شرکت کی۔ انہوں نے کہا اس طرح کی تقریبات کا زیادہ سے زیادہ انعقاد ہونا چاہیے تاکہ لوگوں کو زیتون کی اہمیت کا اندازہ ہو۔ زرعی ملک ہونے کے باوجود زیتون کی پیداوار کا کم ہونا اور زیتون و دیگر زرعی اجناس کا امپورٹ کرنا باعث تشویش ہے۔ ہمیں خود انحصاری کی پالیسی اپنانی چاہیے اور امپورٹ کو کم کرکے ایکسپورٹ کو بڑھانے پر توجہ دینا ہو گی۔زیتون اور اس سے بنی ہوئی مصنوعات کی تشہیر اور اسکی ریسرچ اینڈ ڈیلپمنٹ کیلئے لاہور چیمبر کی خدمات حاضر ہیں۔قبل ازیں ایگری ٹورزم اور پاک اولیوآئل کے تعاون سے منعقد ہونیوالی نمائش کا افتتاح چیئرمین پیاف وسابق نائب صدر ایل سی سی آئی فہیم الرحمان سہگل نے کیا، دیگر مہمان گرامی میں یوسف شاہ صدر پاکستان اولیو فاؤنڈیشن، میاں محمد قاسم سی ای او الحدیٰ اسٹیٹ کارپوریشن و دیگر موجود تھے۔
زیتون کی نمائش کا افتتاح ،حکومت زیتون ڈیلز کو سپورٹ کرے:فہیم الرحمان سہگل
Oct 04, 2024