لاہور(کامرس رپورٹر) پاکستان میں 720 واٹ کے سولر پینل متعارف کرا دیئے گئے ہیں۔ٹرینا سولر نے ملک میں سستی انرجی کے حصول کیلئے جدید ترین قابل اعتماد،پائیدار ،اعلی ٰکارکردگی اور ماحول دوست سولر پینل متعارف کروا دیا ہے۔ چائنہ کی کمپنی کے ترجمان کے مطابق انتہائی ایڈوانس اعلیٰ کوالٹی720واٹ اور 210ایم ایم این top conٹیکنالوجی ماڈیولز کا سولر پینل میں استعمال کیا گیا ہے، جسکی وجہ سے سولر ماہرین نے اسکو مقامی اور لارج سکیل میں اسکی تنصیب کو انتہائی موضوع قرار دیا ہے۔ ٹرینا سولر کے ماڈیولز کٹنگ ایج ٹاپ کون اور ملٹی بشرڈیزائن کے باعث روشنی کو جذب کرکے طاقت ور انرجی سسٹم میں ٹرانسفر کرتا ہے جبکہ اسکے یونیک سسٹم کی وجہ سے مدم روشنی میں اسکی کارکردگی دیگر سولر پینل سے انتہائی بہتر ہے۔ بین الاقوامی تصدیق شدہ ایجنسیوں ul solution اورtuv rheinland کی جانب سے اسکو شدید درجہ حرات اور fluctuation میں اسکو ٹیسٹ کیا گیا ہے جس سے اسکی پائداری وکارکردگی کو چیلنج نہیں کیا جاسکتا۔ ان عالمی ٹیسٹو ں کی وجہ سے ٹرینا سولر پاکستان کے ماحولیاتی چیلنجز کا باآسانی مقابلہ کرنے کے قابل بنایا گیا ہے۔
سستی انرجی کیلئے پاکستان میں 720 واٹ کے سولر پینل متعارف
Oct 04, 2024