فیروز والہ : لیسکو ملازمین سے بد تمیزی تشدد‘ملزموں کیخلاف مقدمہ درج

فیروزوالہ( نامہ نگار )ایس ڈی او لیسکو عطا آباد سب ڈویژن صلاح بن سعید کی تحریری درخواست پر تھانہ ہاؤسنگ کالونی پولیس نے لیسکو ملازمین کے ساتھ بدتمیزی اورتشدد کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا۔ موقف اختیار کیا گیا کہ شہری ارشد کے نام پر منظور کئے گئے بجلی کے میٹر کے بل کی ادائیگی نہ کی گئی تھی۔ر لیسکو نے بجلی منقطع کردی اور ایل ایم آئی لیسکو شاہد نوید جب یہ کاروائی کررہا تھا تو مسلح ملزم فیض بھٹی نے ساتھی کے ہمراہ دھاوا بول دیا تشدد کا نشانہ بنایا۔جان سے مار دینے کی دھمکیاں دیں۔ اہل علاقہ نے شاہد نوید کو ملزم کے چنگل سے آزاد کروایا۔ ملزم کی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی ۔

ای پیپر دی نیشن