فیروزوالہ(نامہ نگار )فوڈ اتھارٹی کی سپیشل ٹیم نے پولیس کے ہمراہ لاہور روڈ کی آبادی آرائیانوالہ میں چھاپہ مار کر جعلی دودھ تیار کرنے والی فیکٹری پکڑ لی۔ فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے فیکٹری کو سیل کردیا ۔ فیکٹری میں مختلف کیمیکلز کے استعمال سے ہزاروں لیٹر دودھ روزانہ تیار کرکے مختلف علاقوں میں سپلائی کیا جاتا تھا ‘ شہری پیٹ کی بیماریوں کا شکار ہورہے ہیں ۔