بجلی چوری ‘ایک سال میں ایک لاکھ سے زائد افراد گرفتار 

Oct 04, 2024

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر نگرانی صوبے کے تمام اضلاع میں پولیس ٹیمیں بجلی چوروں کیخلاف سخت کاروائیاں یقینی بنا رہی ہیں۔ گذشتہ ایک سال میں صوبہ بھر میں بجلی چوری میں ملوث 1 لاکھ 5 ہزار 753 افراد گرفتارکیا گیا جن کیخلاف 140570 مقدمات درج کئے گئے۔ 96800 مقدمات کے چالان مکمل کرکے جمع کروائے گئے اور20 ہزار سے زائد بجلی چوروں کو جیل بھجوایا گیا۔ صوبائی دارالحکومت لاہور میں 45242 بجلی چور گرفتار ہوئے اور 45728 مقدمات درج کئے گئے،لاہور میں 23314 مقدمات کے چالان جمع کروائے گئے، 12146 ملزمان کو جیل بھجوایا گیا۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے ملزمان کے خلاف زیرو ٹالرنس کے تحت سخت کاروائیاں جاری رکھی جائیں۔ بجلی چوری کے اشتہاریوں کو فوری گرفتار کیا جائے، ریکوری کی شرح کو مزید بہتر بنایا جائے۔

مزیدخبریں