پی ایس ایکس کی اونچی اڑان کا سلسلہ جاری، 100 انڈیکس 83 ہزار کی حد عبور کرگیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی اونچی اڑان کا سلسلہ جاری ہے۔کاروباری ہفتے کے آخری روز کے پہلے سیشن کے آغاز سے ہی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھنے میں آئی اور ایک موقع پر 100 انڈیکس 452 پوائنٹس اضافے سے 83 ہزار 174 کی نفسیاتی حد پر دیکھا گیا۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا گزشتہ روز بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس 980 پوائنٹس اضافے سے 82  ہزار 947 کی بلند ترین حد پر دیکھا گیا تھا، گزشتہ روز 100 انڈیکس 755 پوائنٹس اضافے کے بعد 82 ہزار 722 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

ای پیپر دی نیشن