لاہور (نیوز رپورٹر) پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے وفد کی ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی کی قیادت میں وزیر اعلیٰ ہاؤس کے باہر نابینا افراد کے احتجاجی دھرنے میں شرکت۔ مرکزی مسلم لاہور کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی نے کہا 1280 ڈیلی ویجز بلائنڈ ملازمین کو مستقل بنیادوں پر روزگار دیا جائے۔ہم احتجاجی مظاہرین کے دھرنے اور مطالبات کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہیں۔ ریاست اگر آنکھوں سے نابینا افراد کے مطالبات پورے نہیں کرسکتی تو گھر چلی جائے۔ وزیراعلی مریم نواز کو ماں کا کردار ادا کرتے ہوئے نابینا افراد پر دست شفقت رکھنا چاہیے۔ حکومت مطالبات ماننے کی بجائے مظاہرین کو تشدد کا نشانہ بنارہی ہے۔ مرکزی مسلم لیگ نابینا افراد کے احتجاجی دھرنے میں شریک رہے گی۔ مظاہرین کیلئے کھانے پینے کی اشیاء فراہم کرے گی۔ ریاست نابینا افراد کیلئے گوننگی بہری بن گئی ہے۔ حکومت کی بے حسی کو داد دینا پڑ رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیر اعلی ہاؤس کے باہر نابینا افراد کے احتجاجی دھرنے میں شرکت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
1280 ڈیلی ویجز بلائنڈ ملازمین کو مستقل بنیادوں پر روزگار دیا جائے:مزمل اقبال ہاشمی
Oct 04, 2024